ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے ماہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)کی جانب سے اپنے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔روسی صدر مارچ میں ماسکو کے ایک اعلی سطحی دورے کے دوران شی جن پنگ کے مدعو کرنے پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔پیوٹن کے قریبی اتحادی اور روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا کہ مغرب کی جانب سے ان دونوں پر قابو پانے کی کوششوں کے پیش نظر روس اور چین کو تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیئے۔یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے بعد سے چین اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔اس دوران روس نیچین سمیت ایشیائی طاقتوں کو تیل کی زیادہ مقدار فروخت کی ہے جوکہ پابندیوں کی وجہ سے وہ مغربی ممالک کو فروخت نہیں کر سکتا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...