جنیوا(این این آئی)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں ڈریس کوڈ کی پابندی نہ کرنے والی ایرانی خواتین پر قید کی سزاں میں اضافے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کے نئے قانون سے خبردار کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے ایرانی حکام سے ایک نیا قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا جو سخت اسلامی لباس کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے لیے سزائوں کو نمایاں طور پر سخت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ نے اسے ظالمانہ اور توہین آمیز قرار دیا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ اسے نام نہاد عفت اور حجاب بل کی منظوری پر گہرا افسوس ہے۔ اس قانون کے تحت لباس کے ضابطے کی معمولی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو 10 سال قید ہو سکتی ہے۔دفتر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ قانون جیل کی سزاں میں نمایاں اضافہ کرتا ہے اور ان خواتین اور لڑکیوں پر بھاری جرمانے عائد کرتا ہے جو لازمی لباس کوڈ کی پابندی نہیں کرتی ہیں۔ طویل قید کی سزا اور بھاری جرمانے کے علاوہ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو کوڑے مارے جا سکتے ہیں اور انہیں سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شمداسانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ یہ سخت مسودہ قانون بین الاقوامی قانون کے صریحا متصادم ہے۔ اور اسے روک دیا جانا چاہیے۔حجاب نہ کرنے پر گرفتاری کے بعد پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی پر اسرار موت کے ایک سال بعد ایران میں پابندیوں کو سخت کرنے کے لیے دبا کے بعد پابندیاں سخت کی جارہی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...