بھارت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، امریکہ

0
308

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے اور ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس پر بھارت اور کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں، بھارت سکھ رہنما قتل کیس میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنائے اور قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، امریکا بین الاقوامی جبر کو نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے، اہم یہ ہے کہ نجر قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے۔