ممبئی(این این آئی) شاہ رخ خان ایک برس میں ہزار کروڑ کمانے والی 2 فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘ پٹھان’ اور ‘جوان’ کی غیر معمولی کامیابی نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا جن کی 2 فلموں نے ایک برس کے دوران ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا۔فلم ‘جوان’ 7 سمتبر کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شاہ رخ خان کی جنوبی انڈیا کے ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں پہلی فلم ہے۔ فلم کو شائقین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے اور یہ چوتھی سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی فلم ‘پٹھان’ نے بھی باکس آفس پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔شاہ رخ خان کی ایک اور فلم ‘ڈنکی’ رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...