لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری کے عروج میں ہی شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا، آج بھی جب کبھی شوبز انڈسٹری کی رونقیں یاد آتی ہیں تو عجیب سی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں اسٹوڈیوز میں بیک وقت چار ، چار فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی اور تمام اداکار فلموں کے سیٹ پر موجود ہوتے تھے،اس وقت گھر کی طرح ماحول ہوتا تھا سب ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے ،ایک دوسرے کو بڑی عزت دی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑے باکمال ر ائٹرز اور منجھے ہوئے ہدایتکار تھے اور انہی کی وجہ سے فلم انڈسٹری عروج پر گئی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وقت کے تمام ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے ، میں نے فلم انڈسٹری کو عروج کے دور میں خیر باد کہا حالانکہ اس وقت لوگ انڈسٹری سے جڑے رہنے کیلئے بے پنا ہ کاوشیں کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...