مدینہ منورہ(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مسجد نبویۖ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسولۖپر حاضری دی ،ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور دعائیں مانگیں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مسجد نبویۖسے ملحقہ عالمی میلے اور سیرت نبویۖ اور اسلامی تہذیب سے متعلقہ عجائب گھرکا دورہ کیا۔ میوزیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر ناصر مسفیر الزہرانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کو دورہ کے موقع پر تاریخی عجائب گھرکے باریمیں جامع بریفنگ دی گئی جس میں نبی آخرالزمانۖ کی زندگی اورتعلیمات کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب کو بھی اجاگرکیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے میوزیم کو سراہتے ہوئے اسلامی ورثے کے تحفظ اوراسے نمایاں کرنے کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر ناصرمسفیر الزہرانی نے وزیراعظم کوشیلڈ اور کتابیں پیش کیں جو پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اسلامی ورثے اور باہمی افہام وتفہیم کے فروغ کے رشتے کی علامت ہے۔ مدینہ منورہ میں عالمی میلہ اور میوزیم پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ کی زندگی اوراسلامی تہذیب نمایاں کرنے کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ میوزیم نمائشوں اور ملٹی میڈیا پریزینٹیشنزکے ساتھ ایک عمیق تجربہ پیش کرتا ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ سے متعلق تاریخ ، اہم واقعات اورتعلیمات پر روشنی ڈالتا ہے، اس میوزیم میں مختلف شعبوں میں اسلامی تہذیب کی کامیابیوں کو بھی دکھایا گیا ہے، میوزیم بین المذاہب مقالمے،افہام و تفہیم کو فروغ اورمتنوع عقائد اور تقاضوں کے احترام کے فروغ کا مرکز ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...