اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حاجی عنایت اللہ خان وزیر کو خیبرپختونخوا میں سینیئر نائب صدر منتخب کر لیا۔مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا صدر انجینئر امیر مقام نے سینئر نائب صدر حاجی عنایت اللہ خان وزیر کے عہدے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کے پی کے سینئر نائب صدر حاجی عنایت اللہ خان وزیر کے مطابق مسلم لیگ(ن) قائد میاں محمد نواز شریف ، صدر شہباز شریف ، چیف آرگنائزر و نائب صدر مریم نواز شریف، صدر خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام اور سیکٹری جنرل مرتضی جاوید عباسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عنایت اللہ خان وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) قائد میاں محمد نواز شریف کے مشن کو خیبرپختونخوا کے گھر گھر پہنچائیں گے،خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ قائد میاں محمد نواز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام و مرتضی جاوید عباسی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو وہ مثالی ترقی دینگے، جو ان کا بنیادی حق ہے ۔