پنجاب میں آشوب چشم کی وباء سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

0
165

لاہور( این این آئی) پنجاب میں آشوب چشم کی وبا میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صوبے میں آنکھ کی بیماری سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد اکثر شہروں میں آنکھوں کے ڈراپس اور عرق گلاب نایاب ہو گئے ہیں۔ آشوب چشم سے متاثر افراد ڈراپس کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ سپلائی نہیں آرہی اور ڈیمانڈ زیادہ ہے۔واضح رہے کہ آشوبِ چشم کی وبا کے سبب پنجاب بھر کے اسکول کل (پیر ) تک بند رہیں گے۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات سے اتوار تک اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔