لاہور ( این این آئی) رحمت دو عالم، حضور پرنور، حضرت محمد مصطفیۖ کی ولادت باسعادت کا دن، ملک بھر میں عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔مقدس دن کے موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کرتی رہیں، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا۔ملک کے ہر کونے میں فضا معطر رہی اور سب نے اپنے اپنے انداز میں خاتم النبین، رحم اللعالمین، وجہ تخلیقِ دو جہاں، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیۖ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں ا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعائوں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی اس کے علاوہ ولادت النبی ۖ کے حوالے سے ملک بھر میں جلوس و ریلیاں بھی نکالی گئیں۔جماعت اہلسنت کراچی کے زیراہتمام مرکزی جلوس علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علما ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔لاہور میں میلاد النبیۖ کا جلوس نوری مسجد ریلوے سٹیشن سے شروع ہو کر مختلف راستوں پر گامزن ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوا، جشن عید میلادالنبیۖ کے حوالے سے ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔پنجاب بھر میں بھی عید میلاد النبیۖ کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی، سنٹرل پولیس آفس اور حساس اضلاع کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...