لاہور( این این مآئی) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبے کی سائٹ پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی تعمیر کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ کی جائے، منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بننے سے شہریوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا، گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ، کیولری گرانڈ، ڈی ایچ اے اور والٹن میں رہنے والے شہری منصوبے سے مستفید ہوں گے۔نگران وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...