راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے 7 دن میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید اور ان کے ساتھ دیگر 2 اشخاص کہاں ہیں؟ آپ لکھ کر عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے؟آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، 2 دن کی مہلت بھی بہت زیادہ ہو گی۔جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردار عبدالرازق کے کہنے پر مزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آر کا حکم دے گی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں؟شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ رہائی پانے والے دونوں اشخاص خاموش ہیں کچھ بتانے سیاجتناب کر رہے ہیں، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...