اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو پولیو کے خاتمے کے مقدس مشن کا حصہ بننا ہوگا،علماء ، اساتذہ، والدین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگہی مہم کا حصہ بنایا جائے،انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،ملک میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے مگر ملک سے اس موذی مرض کے جڑ سے خاتمے تک ہم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ پیر کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو کی نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو اس مقدس مشن کا حصہ بننا ہوگا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ علماء ، اساتذہ، والدین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگہی مہم کا حصہ بنایا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے مگر ملک سے اس موذی مرض کے جڑ سے خاتمے تک ہم اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قوم کیلئے سب سے بڑا خوشی کا دن وہ ہوگا جب ملک کا بچہ بچہ اس خطرناک مرض سے مکمل طور پر محفوظ ہوگا۔ نگران وزیر اعظم نے کہاکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تمام علماء کرام بشمول امام کعبہ نیبھی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو بالکل محفوظ اور بچوں کے معذوری سے پاک مستقبل کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔وزیرِ اعظم نے ملک کے تین اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی پر اظہار تشویش کیا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی اطلاع ہے وہاں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے۔ نگران وزیر اعظم نے کہاکہ پولیو وائرس کے خلاف جنگ ہمارے مستقبل کے بقا کی جنگ ہے جسے ہمیں ہر قیمت پر جیتنا ہی ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ انسداد پولیو کے قومی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اور کلیدی تعاون پر ہم تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2022 میں ملک میں رپورٹ ہوئے 20 کیسز کی بہ نسبت رواں سال ابھی تک صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ قومی سطح پر انسداد پولیو مہمات کا تسلسل اور حکومتی سطح پر کوششیں ہیں. وزیرِ اعظم نے وزارت صحت، نیشنل ٹاسک فورس، صوبائی حکومت و انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد پولیو کیلئے کوششوں کو سراہا۔اجلاس کو صوبائی وزراء اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز نے پولیو کی صوبوں میں موجودہ صورتحال اور حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان، بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ، پولیو سے بالکل پاک ہے جبکہ رواں سال خیبر پختونخوا میں اب تک صرف بنوں میں دو کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان، نیشنل ٹاسک فورس کے اعلی حکام، چاروں صوبوں کے نگران وزراء اعلیٰ، چیف سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...