واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے روس کے اقدام کے جواب میں دو روسی سفارت کاروں کو ہراساں کرتے ہوئے ملک سے نکال دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو کے دو امریکی سفارت کاروں کو نکالنے کے فیصلے کے جواب میں امریکہ نے دو روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ روسی فیڈریشن کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے ماسکو کے دو سفارت کاروں کو بے دخل کیے جانے کے جواب میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکہ میں کام کرنے والے روسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو نان گریٹہ قرار دے کر جوابی کارروائی کی۔عہدیدار نے کہا کہ محکمہ خارجہ روسی حکومت کے امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے انداز کو برداشت نہیں کرے گا۔ محکمہ کے اقدامات ایک واضح پیغام دیتے ہیں کہ ماسکو میں ہمارے سفارت خانے کے عہدیداروں کے خلاف ناقابل قبول اقدامات کے نتائج برآمد ہوں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...