لاہور ( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا عامر میر،اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری، سینئر ممبربورڈآف ریونیو،سیکرٹریز ہاسنگ، تعمیرات و مواصلات، آبپاشی، اوقاف، کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی نے منصوبوں پر ہونی والی پیش رفت سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، محسن نقوی نے عوامی سہولت کے پیش نظر تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کا حکم دیا۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ 83 اور نواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ 71 فیصد مکمل ہو چکا ہے، شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی 90 فیصد تکمیل ہو چکی ہے، رواں ماہ پل ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔اجلاس میں داتا دربار کے سامنے سڑک کی توسیع اور پیدل راستے کے لئے منصوبے کی جزئیات کا جائزہ لیا گیا، گڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ سے متعلق امورپر بھی غور کیا گیا، وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی میں سی بی ڈی پراجیکٹ کے جلد آغاز کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل دی گئی ڈیڈ لائن پر یقینی بنائی جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...