ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی لگاتار دو ہٹ فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی شاندار کامیابی کے بعد دھمکی آمیز پیغامات ملنے لگے جس کے بعد اداکار کو Y سیکیورٹی دی گئی ہے۔شاہ رخ خان نے رواں سال بالی ووڈ کو دو سْپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن فلم ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ شامل ہیں، ‘جوان’ ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، انہی شاندار کامیابوں کے دوران مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کو Y سیکورٹی فراہم کی ہے، مہاراشٹر کے وی آئی پی سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی ٹیم ہر وقت بالی ووڈ سْپر اسٹار کے ساتھ رہے گی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت کریں گے، اس کے علاوہ اداکار جب بھی کہیں گھر سے باہر جائیں گے تو ان کی سیکیورٹی میں ایک تربیت یافتہ کمانڈو کے ساتھ ٹریفک کلیئرنس گاڑی بھی ہوگی جو ٹریفک کو کلیئر کرے گی تاکہ کوئی اداکار کی گاڑی کے آگے یا پیچھے نہ آئے۔اس سے قبل بھی بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کو دو پولیس کانسٹیبلوں کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر رہا ہے، رواں سال اْن کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے، یش راج فلمز کی ‘پٹھان’ نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ ایٹلی کی ‘جوان’ اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں 2141 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں اور کنگ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس میں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کیا ہے۔اداکار کی ایک میگا فلم ‘ڈنکی’ باقی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں، ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے بعد اب وہ اپنی سال کی تیسری ریلیز ‘ڈنکی’ کی تیاری کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...