لاہور(این این آئی)بچوں کے مشہور ڈرامے ”عینک والا جن”میں بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 6سال بیت گئے۔نصرت آرا نے اپنے فنی کیریئر میں صرف ایک ہی مشہور ڈرامہ عینک والا جن کیا جس میں ان کے کردار بِل بتوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔نصرت آرا کراچی سے لاہور منتقل ہوئیں تاکہ کسی بڑے ڈرامے میں کام کر سکیں لیکن عینک والا جن کے علاوہ انہیں کوئی ڈرامہ نہ ملا،کام نہ ملنے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار رہیں۔90کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ عینک والا جن بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوا،اداکارہ نصرت آرا نے بل بتوڑی کا کردار کمال خوبصورتی سے نبھایا،بچوں کو عینک والا جن کی اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہتا تھا۔نصرت آرا 14اکتوبر 2017 کو پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث 65سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...