کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ ماہرہ خان نے عزیز و اقارب اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستاروں سے سجی قوالی نائٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ماہرہ خان اور ان کے دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سلیم کریم رواں ماہ کے آغاز میں مری سے قریبی واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیوز وقتا فوقتا سامنے آ رہی ہیں۔اب گزشتہ شب اداکارہ نے اپنی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے سر بکھیرے اور کلام تو جھوم جھوم پیش کر کے تمام حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جو مجھے جانتا ہے وہ عابدہ پروین کو بھی جانتا ہے،میرا تمام پیار اور عزت ان کیلئے، الحمد اللہ، شکر، صبر، شکر۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...