ممبئی(این این آئی)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا نیا سیزن (کل)15اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی۔بگ باس کا ہر نیا آنے والا سیزن پچھلے سیزن سے مختلف ہوتا ہے، اسی لیے اس بار بھی رئیلیٹی شو میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں،بگ باس کے گھر میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا تک امیدواروں کی رسائی نہیں ہوتی،یہ ہی وجہ ہے کہ شو میں شامل افراد اپنے پیاروں سمیت مداحوں سے بھی رابطے میں نہیں رہ پاتے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔بگ باس سے متعلق تمام تفصیلات شیئر کرنے والے ایکس کے پیج بگ باس تک نے اپنے مصدقہ اکائونٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ 17ویں سیزن میں موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک بخوبی سرانجام دیتے ہوئے جیتے گا۔اس کے علاوہ کچھ اپ ڈیٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان امیدواروں کو سوشل میڈیا تک رسائی بھی اس بار ممکن ہوگی جس کے بعد وہ اپنے متعلق جان سکیں گے اور یہ چیز انہیں اپنا گیم پلان بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ بگ باس 17کا پریمیئر 15اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی۔رواں برس بھی ہر سال کی طرح شو کی میزبانی سپر اسٹار سلمان خان کریں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...