اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دستکاری کا شعبہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں دستکاری کی ایک نمائش سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ نمائش میں رکھی گئی اشیائ لکڑی کا کام، ٹائل ورک، مجسمہ سازی، ایمبسنگ، ٹیکسٹائل پرنٹنگ، روایتی جوتے اور ٹیکسٹائل کا کام دستکاری کے متعدد شعبوں کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیائی دستکاری میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پینٹر بھی ہیں اور آرٹ و کرافٹ ورک کے ذریعے کشمیر اور فلسطین کے کاز کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان روایتی دستکاریوں میں فلسطینی ثقافت ، جذبات اور ثقافتی نظریات کو شامل کرنا ایک معجزہ ہے اور یہ مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عربی اور کشمیری فن پاروں کو محفوظ رکھے جو کہ دنیا بھر کے دیگر فن پاروں کے مقابلے میں بے مثال اور قیمتی ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...