اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہدا سانحہ کارساز 18اکتوبر یوم عقیدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی تنظیمیں شہدا سانحہ کارساز یوم عقیدت ضلع سطح پر جلسے منعقد کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں یوم عقیدت کی تقریبات سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یوم عقیدت پر شہدائے کارساز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے پروانے شہدائے سانحہ کارساز قومی و جمہوری ہیروز ہیں۔انہوںنے کہاکہ سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور آمریت کی موت کا دن ہے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان اور پارٹی عہدیداران کی قرنانیاں لازوال ہیں ۔ نیئر بخاری نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید نے سچ کہا تھا تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...