اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیرِ خارجہ بنے تو پاکستان کی عالمی ساکھ بحال ہوئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت صرف پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے جلد انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی غریبوں سے جینے کا حوصلہ چھین رہی ہے، پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے اور نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 90 لاکھ غریب خاندانوں کی مالی امداد جاری ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...