لاہور( این این آئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 157 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گردووں گرفتار کرلیے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب ، رحیم یار خان ، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں ، لاہور کے سرحدی گاں سے داعش کے 2 اہم کمانڈرز بھی گرفتار کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 12 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت رف، زبیر، ضیا ، وقار، امین، مسعود، سرفراز، حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 990کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 41411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...