لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بچوں، خواتین اور ہسپتال میں زیر علاج لوگوں پر بم برسانا بربریت کی انتہا ہے ،اسرائیلی مظالم پر ہر باضمیر انسان کا سینہ غم کی شدت سے پھٹ رہا ہے،فلسطینی بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کا قتل اس لئے ہو رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں؟ یہ سوچ نہ انسانی ہے نہ ہی عالمی قانون کی پاسداری ہے۔ انہوںنے کہا کہ صیہونی ریاست بے گناہوں کا لہو بہا کر جنگی جرائم کر رہی ہے ،اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قاتل کی مدد کرنا ہے ،عالمی برادری انسانی حقوق میں مسلمان اور غیرمسلم کا امتیاز کرے گی تو دنیا کی تباہی یقینی ہے ،ملبے کا ڈھیر غزہ اصل میں عالمی ضمیر کے ملبے کا ڈھیر بن جانا دکھائی دیتا ہے ،مسلمان ممالک انسانیت سوز مظالم رکوانے کے لئے اپنی اخلاقی، دینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...