بیجنگ(این این آئی)چین کے صدر نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں استحکام لانے کے لیے چین مصر کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل حماس تصادم کے سائے پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی نے اس امر کا اظہار مصری وزیر اعظم کے ساتھ بیجنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے مصر کو ‘ برکس ‘ میں شامل ہونے پر اسے مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی مصر کے نئے آئیڈیاز ‘برکس ‘ کے لیے مفید ہوں گے۔صدر شی نے مصر کے وزیر اعظم مصطفی مدبولی کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی اور کہا کہ ان کا ملک قاہرہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔ جس کے نتیجے میں دنیا میں مزید استحکام آئے گا اور بے یقینی میں کمی آئے گی۔ چینی رہنما کا کہنا تھا کہ چین اور مصر اچھے دوست ہیں اور باہمی طور پر مشترکہ اہداف رکھتے ہیں۔ ایسے اچھے شراکت دار جو ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کام کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت عالمی اور علاقائی سطح پیچیدہ صورت حال اور تبدیلیوں کا دور ہے۔ دنیا تیزی سے ایسی تبدیلی کو اپنے تجربے میں لا رہی ہے جو ایک صدی تک نہیں دیکھی گئی تھی۔انہوں نے مصر کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں یہ بھی کہا ‘ چین مصر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو بھی تیار ہے۔ تاکہ دنیا میں انصاف لایا جاسکے اور ترقی پذیر ملکوں کے مفادات کا بھی تحفظ ہو سکے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...