مسئلہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے،سعودی وزیراسلامی امور

0
227

مسقط (این این آئی)سعودی وزیراسلامی امورشیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ مسقط میں خلیجی وزراکے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ مملکت کے لیے مسئلہ فلسطین ایک اہم ایشو ہے۔سعودی عرب فلسطینیوں اور ان کے تمام قانونی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ہم سب کا ایشو ہے۔ یہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اس لیے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس کاز کو اپنے شعور میں حاضر رکھیں اپنی مذہبی گفتگووں میں بھی ۔