اسلام آباد (این این آئی)دو چینی اور ایک پاکستانی کمپنی مشترکہ منصوبہ کے تحت آئندہ ماہ سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار کا آغاز کر یں گی، گاڑیوں کو آئندہ کراچی ایکسپو میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ بات ڈونگ جن بیٹری پاکستان کے کنٹری سیلز منیجر جم لی نے ب گوادر پرو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ ڈونگ جن بیٹریاں فراہم کرتا ہے جبکہ چین کا بینلنگ گروپ تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے اور پاکستان کا کران گروپ ڈیلرز کا قائم نیٹ ورک رکھتا ہے۔ جم لی نے کہا کہ یہ تینوں کمپنیاں پاکستان کے معروف الیکٹرک وہیکل برانڈ کے قیام کیلئے مل کر کام کریں گی جس سے ملک میں گرین موبلٹی کو بہتر مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق جم لی نے کہا ڈونگ جن بیٹری کی پیداواری تنصیب 2020 میں پورٹ قاسم، کراچی میں قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا ہم نے اب تک 4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور پاکستان میں 250 براہ راست اور 1000 بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں،ہماری مصنوعات یو پی ایس بیٹریاں، ایـبائیک بیٹریاں، اور موٹر سائیکل بیٹریاں ہیں. ہم نے تکنیکی اختراعات کی ہیں ، جیسے مقامی آب و ہوا کے حالات کے مطابق بیٹری فارمولا اور الیکٹرولائٹ ارتکاز کو ایڈجسٹ کرنا۔ ان جدت طرازیوں کے نتیجے میں ہماری مصنوعات نے بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی مصنوعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہم پاکستان سے بیٹریاں برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیںاور کراچی میں اپنی فیکٹری قائم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں ہم نے پہلے ہی پاکستان میں اپنے خام مال اور کیسنگ فیکٹریوں کے قیام کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ ایک جامع لیڈ ایسڈ بیٹری کی پیداوار کا نظام تیار کیا جاسکے۔ ہماری خام مال فیکٹری اگلے سال کے آخر میں پیداوار شروع کرے گی، جس سے پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کی مارکیٹ کو اعلی معیار کی لیکن لاگت موثر مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...