پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی پیرا اولمپئن حیدر علی کے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کو فخر ہے، نگراں وزیراعظم

0
285

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین میں چوتھے پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی پیرا اولمپئن حیدر علی کے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والے چوتھے پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی پیرا اولمپئن حیدر علی کا ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنا پوری قوم کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی لگن، عزم اور یہ شاندار کامیابی ہم سب کے لیے متاثر کن ہے، حیدر علی آپ کو یہ کامیابی مبارک ہو ۔