لاہور(این این آئی)چیئر ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز یوکے، روچڈیل لاء ایسوسی ایشن کے پہلے ایشیائی صدر،سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرزمسلم لیگ (ن ) بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب بار کونسل کا دورہ کیااور ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی کارروائی دیکھی۔گزشتہ روز بیرسٹر امجد ملک کا وائس چیئرمین بار کونسل بشارت اللہ خان نے استقبال کیا ۔اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان وزٹ پنجاب بار کونسل میں دوستوں سے ملاقات کے بغیر نامکمل ہے۔انہوںنے کہاکہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی آصف شہزاد ، ایڈوکیٹ چوہدری عمر فارق اکبر سیکرٹری بار رفاقت سوہل سمیت سب وکلاء نے بہت محبت دی۔ اس دوران ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی۔بیرسٹر امجد ملک نے اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور دسمبر میں برطانیہ آنے کی دعوت دی جسے وائس چئیرمین نے قبول کیا۔پنجاب بار کونسل نے بیرسٹر امجد ملک کو اعزازی شیلڈ دی اور پھولوں سے رخصت کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...