اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاء اللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ اپنے بیان میں اسپیکر نے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہیوں عبدالکریم اور بنارس خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اسپیکر نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ء ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک دشمن شر پسند عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...