ق لیگ (کل) اسرائیل کے غزہ پر حملوں کیخلاف احتجاج کریگی، چوہدری سرور

0
257

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق )کی جانب سے (کل) اتوار کو اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ق )چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، فلسطین کے مظلوموں کے لیے ادویات کی فراہمی اور پانی تک بند کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسرائیلی ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لیے دنیا بھر میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔