کولکتہ(این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا ساتواں میچ 31 اکتوبر منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ، مسلسل چار شکستوں کے بعد قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے ، پاکستان نے چھ میچ کھیل کر دو میچ جیتے اور چار میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،گرین شرٹس نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں ، چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز ، پانچویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں اور چھٹے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، شاداب خان اور افتخار احمد شامل ہیں ، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش کی بھی ٹورنامنٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اس نے پانچ میچ کھیل کر ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ، بنگلہ دیش کو شکیب الحسن لیڈ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اپنا آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ نواں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...