گیس کی قیمتوں میں فرق کو کم کرنے کا بنیادی مقصد برآمدات میں اضافہ

0
297

اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے کامرس ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ برآمدی اور غیر برآمدی شعبوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں فرق کو کم کرنے کا بنیادی مقصد برآمدات میں اضافہ اور دستیاب صنعتوں کی صلاحیتوں کو 100فیصد بروئے کار لانا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روزکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں 5 سرفہرست برآمدی شعبوں اور غیر برآمدی شعبوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں فرق کو بالترتیب 2100روپے اور 2200روپے کم کیا گیا ہے ۔ یہ فرق 100 MMBTU روپے کا ہے جو اب 5فیصد سے کم ہے جبکہ یہ پہلے 25فیصد پر تھا ۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور دستیاب صنعتوں کی صلاحیتوں کو 100فیصد بروئے کار لانا بنیادی مقاصد میں شامل ہیں۔