لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا، انہوں نے منصوبے کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ نے بھی سپیڈ پکڑ لی، وزیراعلی پنجاب کے مسلسل دوروں اور مانیٹرنگ سے منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 95 فیصد کام مکمل ہو چکا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کے دورے کے دوران لاہور سے گوجرانوالہ سائٹ پر نوتعمیر شدہ اوورہیڈ برج کا جائزہ لیا، وزیراعلی نے ڈی جی پی ایچ اے کو پراجیکٹ کے دونوں اطراف بھرپور شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ داخلی راستے کو پھولدار پودوں اور درختوں سے خوبصورت بنایا جائے، پی ایچ اے لاہور کے سب سے بڑے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔وزیراعلی پنجاب نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور اسی ماہ کے وسط میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، پراجیکٹ مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے منصوبے کے بارے میں وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3لاکھ سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، اطراف میں سروس روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔صوبائی وزرا منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...