قبرصی صدر کی بلینکن سے ملاقات، غزہ کے لیے سمندری امدادی راہداری کی تجویز پیش

0
320

نکوشیا(این این آئی)قبرص میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلینکن ان کے ملک میں مختصر دورانیہ کے لیے رکے انہوں نے فلسطینی غزہ کی پٹی کے لیے میری ٹائم امدادی گزرگاہ کے قیام کے لیے قبرص کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلینکن ترکیہ جاتے ہوئے بغیر پیشگی اعلان کے لارناکا ایئرپورٹ پر اتر گئے۔ بلنکن نے اپنے طیارے میں قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس سے ملاقات کی۔ اپنی طرف سے قبرصی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ اس ملاقات میں مشرق وسطی کی موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ قبرص کی جانب سے غزہ میں شہریوں تک انسانی امداد بھیجنے کے لیے ایک مسلسل بنیاد پر ایک طرفہ سمندری راہداری کے قیام کے حوالے سے تجویز پیش کی گئی۔