دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سے سر فہرست

0
310

لاہور ( این این آئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سے سر فہرست رہا ۔پیر کے روز لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 383 ریکارڈ کیا گیا اور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی کا دوسرا نمبر رہا۔کراچی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرا نمبر رہا جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس191ریکارڈ کیا گیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں 151سے 200درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت جب کہ 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے کئی شہر سموگ کی لپیٹ میں ہیں، سرگودھا میں سانس، دمہ، گلے اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق آلودگی سے بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ماسک لازمی استعمال کرنے، پانی ابال کر پینے، سبزیوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔