امریکی وزیرخارجہ کا عراق کا پہلا دورہ ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

0
324

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اسرائیل حماس جنگ کے اہم مرحلے پر مشرق وسطی کے جاری دورے کے سلسلے میں عراق پہنچے۔ خطرناکی کو چھو رہی خطے کی صورت حال کے پیش نظر بلینکن کے دورہ کو مغربی کنارے کے بعد عراق میں بھی پہلے خفیہ رکھا گیا تھا، امریکہ کی طرف سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلینکن بظاہر غیر اعلانیہ اور سرپرائز دورے پر عراق میں اترے ۔ جہاں انہوں نے پہلے امریکی سفارت خانے میں ایک سیکیورٹی بریفنگ لی کہ خطے میں بالعموم اور عراق میں بالخصوص امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی گروپوں کی طرف سے لاحق خطرے کی سطح کیا ہے۔ ان گروپوں کی طرف سے کیے جانے والے ڈرون اور راکٹ حملوں کا تدارک کیسے کیا جا رہے ہے۔