سرنگوں میں اسرائیل کا حماس کے کئی سینئر رہنماں کو مارنے کادعویٰ

0
247

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)حماس کے اچانک حملے کے 31 دن بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے زمینی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تصدیق کردی۔ اس مرحلے میں زمین میں گہرائی تک گھس کر سرنگوں کو تلاش کیا جارہاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجیں ٹینکوں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی حصے کو الگ کرنے کے بعد اس حماس کے جنگجوئوں کیخلاف ان کی سرنگوں اور زیر زمین ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے مزید کہاکہ اب ہم ان پر شکنجہ کسنا شروع کریں گے۔ جب میں کہ رہا ہوں کہ ہم پیچ کو سخت کر رہے ہیں تو اس کا مطلب زمین کے اوپر کے ساتھ زمین کے نیچے بھی ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ فوج اس وقت بیچ کیمپ اور الشفا ہسپتال میں حماس تحریک کے مضبوط گڑھوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ ہم نے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کو اہم نقصان پہنچایا۔