اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا کے صوبائی محکمہ بلدیات، انتخابات اور دیہی ترقی(یل جی ای اینڈ آر ڈی ڈی)اور پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطکر دیئے گئے ۔ گوادر پرو کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر پاک چین دوستی، چینی ثقافت اور پشاور سمیت صوبے بھر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ ایم او یو کے مطابق خیبر پختونخوا کی ترقی کے حوالے سے چائنا ونڈو میں ایک کارنر قائم کیا جائے گا اور پشاور میونسپل سکول اینڈ کالج میں چینی زبان کی تعلیم کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد اور چین کے شہر کاشغر اور پاکستان کے شہر پشاور اور چین کے شہر ارمچی کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے جو پہلے ہی سسٹر سٹی کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...