اسلام آباد (این این آئی) پاکستان لوبان ورکشاپ ایگریکلچرل مشینری ٹریننگ پروجیکٹ نے پاکستان کی زرعی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان میں مقامی زرعی میکانائزیشن کی ترقی میں تکنیکی مہارت کی اشد ضرورت کو پورا کیا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان لوبان ورکشاپ کے اعزازی کنسلٹنٹ اور پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر آصف شاہ نے تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج (ٹی ایم وی ٹی سی) کا دورہ کیا اور پاکستان لوبان ورکشاپ ایگریکلچرل مشینری ٹریننگ پروجیکٹ کی صنعت اور تعلیم کے انضمام کے موضوع پر ایک سیمینار میں شرکت کی۔ اعزازی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے آصف دونوں ممالک کی پیشہ ورانہ تعلیم میں زرعی مشینری کے منصوبے کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دیں گے۔ انہوں نے تربیتی منصوبے کو پاکستان میں مقامی زرعی ٹیلنٹ کی تربیت کے ساتھ ہموار انضمام کی بھی وکالت کی۔ گوادر پرو کے مطابق سیمینار کے دوران آصف نے کہا کہ تربیتی منصوبے نے پاکستان میں مقامی زرعی میکانائزیشن کی ترقی میں تکنیکی مہارت کی اشد ضرورت کو پورا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے نے پاکستان کی زرعی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں ماہرین، اسکالرز اور مقامی کاشتکاروں کی طرف سے سراہا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق ووہان میں”چائنا انٹرنیشنل ایگریکلچرل مشینری نمائش 2023” میں شرکت کرتے ہوئے آصف نے ایگریکلچرل مشینری ٹریننگ پروجیکٹ میں مستقبل میں تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے متعدد کاروباری اداروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے زرعی میکانائزیشن کی پوری صنعتی زنجیر میں چین کی کامیابیوں کی جامع تفہیم حاصل کی۔ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں ٹی ایم وی ٹی سی کی خدمات کے اعتراف میں آصف نے کالج کے پارٹی سیکرٹری کانگ ننگ کو شکریہ کا خط بھی پیش کیا۔ اس خط پر زرعی مشینری ٹریننگ پروجیکٹ کے پارٹنر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر علی نے دستخط کیے۔ گوادر پرو کے مطابق اگلے مرحلے میں پاکستان لوبان ورکشاپ ایگریکلچرل مشینری ٹریننگ پروجیکٹ آہستہ آہستہ زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کی آٹومیشن اور ذہانت پر کورسز پیش کرے گا۔ ٹی ایم وی ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبہ پنجاب میں زرعی میکانائزیشن کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن میں مدد کرنا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...