کم عمر ڈرائیورز کیخلاف 2607 مقدمات درج، سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند

0
257

لاہور ( این این آئی) لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایک ہفتے میں 2607 مقدمات درج کرلیے گئے جب کہ سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے، لاہور میں ایک ہفتے کے دوران کم عمر ڈرائیونگ پر 2607 اور بغیر لائسنس پر 901 مقدمات کیے جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑی اور موٹر سائیکل دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا کہ شہر میں 30لائسنس دفاتر، 10موبائل وینز اور 03سینٹرز 24گھنٹے کھلے ہیں، والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہر گز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلانے دیں۔