لاہور ( این این آئی) سموگ کا روگ برقرار ہے، فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پر رہا، شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 395 ریکارڈکیا گیا۔شہر قائد میں بھی فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سموگ کے باعث کراچی دنیا کا تیسر آلودہ ترین شہر بن گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔آلودہ فضاء کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے، ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔طبی ماہرین نے سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب سموگ کی خطرناک صورتحال پر نگران حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ایک ہفتے کے لئے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...