اسلام آباد (این این آئی)، وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ ایک بار پھر ہیک کرلی گئی ہے، ویب سائٹ پر غیر ملکی زبان میں پیغام آتا رہا اور ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی۔وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دو سائبر اٹیک ہوئے، پہلی بار حملے کے بعد ویب سائٹ کو بحال کیا گیا تاہم دوسری بارپھر ہیک کرلی گئی، جس کے بعد ویب سائٹ کی بحال کا کام شروع کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا، وفاقی ادارے کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا جس کے بعد ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا تھا۔ذرائع کے مطابق وزارت ہوابازی کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ پر پہلے سائبر حملے کے بعد بحالی کا کام شروع کیا اور بحال کردیا تاہم کچھ گھنٹے گزرنے کے بعد ایک اور سائبر حملہ ہوا جس کے بعد سے وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی اور ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات غائب ہوگئی،اس حوالے سے وزارت ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے،واضح رہے کہ چند سال قبل بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارت دفاع، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات سمیت متعدد وزارتوں کی ویب سائٹوں کو ہیک کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
مقبول خبریں
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...
سلمان خان نے والد کی پہلی موٹر سائیکل کی جھلک دکھا دی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی موٹر سائیکل کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔سلمان خان...