شیخ رشید عدالت میں پیش، وکلا کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

0
101

اسلام آباد (این این آئی) کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہو ئے۔شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے شیخ رشید کے وکلا کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف رواں سال فروری میں کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔