اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم و قائدِ (ن )لیگ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ن لیگ کے قائد نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ مہیا کیا گیا تھا، 2019 میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ نواز شریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی، نواز شریف نے سوالنامے کا جواب داخل کردیا ہے۔عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بتادیا کہ نواز شریف کی جانب سے جواب جمع ہوگیا ہے، مزید کارروائی ہوگی، اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔وکیل صفائی نے کہا کہ جو ریفرنس تیار کیا اس میں نواز شریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں، کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نواز شریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا کریں گے اب اس پر؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی نواز شریف کا بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...