نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات ،ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد دی

0
190

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مرکزی صدر شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔شہباز شریف نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوںکا اظہار کیا ۔شہباز شریف نے مریم نواز کو بھی مبارک دی ۔نواز شریف نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور جوابی مبارک دی ۔ اس موقع پر موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔