ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور یمن کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے یمن تنازعے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادل خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں ملاقات کے بعد شہزادہ نے بعد میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہاکہ ہم نے یمن میں امن عمل کی حمایت کے لیے مملکت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ یمنی فریقین کے درمیان روڈ میپ کا جائزہ لیا تاکہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع اور پائیدار سیاسی حل تک پہنچا جائے۔اس ملاقات میں یمن میں سعودی سفیر محمد الجابر اور وزیرِ دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔سعودی وزیرِ دفاع کی اقوامِ متحدہ کے ایلچی برائے یمن اور ایرانی فوجی سربراہ سے بات چیتسعودی وزیرِ دفاع کی اقوامِ متحدہ کے ایلچی برائے یمن اور ایرانی فوجی سربراہ سے بات چیت،اقوامِ متحدہ کے شرکا میں گرنڈ برگ کی معاونِ خصوصی لینے ہنکس؛ ایلچی کے دفتر میں سیاسی امور کی سربراہ روزانے بیزرگن؛ اور ایلچی کے ایک مشیر اپریل ایلی شامل تھے۔ شہزادہ خالد کو ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس کے دوران انہوں نے اپنے ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...