اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں۔دونوں سرکاری گاڑیاں چیف جسٹس پاکستان کے استعمال کے لیے مختص ہیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے لیے ستمبر 2020 میں لگژری کار خریدی جس کی مالیت 6 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط کے مطابق چیف جسٹس کے لیے ایک بالکل نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی حکومت پنجاب نے دی، دونوں گاڑیاں جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہائوس میں کھڑی ہیں۔خط میں کہا گیا کہ قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو دو دو گاڑیاں دی گئی ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو یہ لگژری گاڑیاں استعمال نہیں کر رہے۔خط میں کہا گیا کہ آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں قومی خزانے پر غیر مناسب بوجھ ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ دونوں گاڑیاں فروخت کر کے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...