اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز مختلف علاقوں میں نصب کر دیئے گئے ہیں ،اس کا بنیادی مقصد پی ایم ڈی کی آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔پی ایم ڈی میں سیسمولوجی ڈویڑن کے ڈائریکٹر زاہد رفیع نے گوادر پرو کو بتایا کہ چین نے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے 25 ویدر ڈیٹیکٹرز فراہم کردیئے ہیں تاکہ انتہائی کم فریکوئنسی(وی ایل ایف/وی ایف) لائٹننگ نیٹ ورک قائم کیا جاسکے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد محکمہ موسمیات(پی ایم ڈی)کی آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال دونوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔ زاہد رفیع نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ ڈیٹیکٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نصب ہیں جہاں آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہ تعاون ایک قیمتی تحفہ ہے جسے پاکستان پہلی بار استعمال کرے گا۔ یہ تعاون تیاریوں اور جوابی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پاک چین شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈیٹیکٹرز کے حوالے سے ستمبر 2023 میں بیجنگ میں پی ایم ڈی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز(آئی ای ای سی اے ایس ) کے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ادر پرو کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی صاحبزادہ خان کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے آئی ای ای سی اے ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاہوا لی کے ساتھ پاکستان میں وی ایل ایف/ ایل ایف لائٹنگ کا سراغ لگانے والے نیٹ ورک کے قیام کو شروع کرنے اور فروغ دینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ پی ایم ڈی کی بجلی کی وارننگ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جاسکے۔ زاہد رفیع نے کہا کہ یہ ایم او یو پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...