اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے،پاکستان خصوصی افراد کے کامیابی کے سفر میں حائل تمام سماجی رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں اْنہیں تعلیم و تربیت، بحالی کی خدمات اور معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہوگی۔معذوری کے حامل افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ سال یہ دن اقوامِ متحدہ کی جانب سے ”پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے متحد، معذوری کے حامل افراد کیلئے، ان کے ساتھ، اور ان کے ذریعے”کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان ہمیں ایک جامع معاشرے کے قیام کے لیے خود کو وقف کرنے کی یاددہانی کراتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے، بدقسمتی سے، اس آبادی کا 80 فیصد حصہ ترقی پذیر ممالک، بشمول پاکستان ، میں مقیم ہے۔ پاکستان میں خصوصی افراد کی آبادی کا تخمینہ تقریباً 12 فیصد ہے جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم معذوری کے حامل اْن افراد کی غیر معمولی صلاحیتوں اور استقامت کا اعتراف کرتے ہیں جنہوں نے معذوری کے باوجود زندگی میں ترقی کی منازل طے کیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان خصوصی افراد کے کامیابی کے سفر میں حائل تمام سماجی رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد انہیں زندگی میں مواقع تک منصفانہ رسائی دے کر اپنی بہترین صلاحتیں حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم معذوری کے حامل افراد کی ترقی اور خود مختاری اور اْنہیں جامع معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں اْنہیں تعلیم و تربیت، بحالی کی خدمات اور معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ان اقدامات کی بدولت، ہم معذوری کے حامل افراد کی زندگی کے تقدس کا تحفظ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم اپنے معاشرے میں اْن روایات کے فروغ کے خواہاں ہیں جو ہر فرد کی فطری صلاحیتوں اور حیثیت کی قدر کریں۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی قسم کی معذوری سے قطع نظر کوئی بھی شخص ایک بھرپور زندگی گزارنے، مناسب دیکھ بھال حاصل کرنے اور معاشی خوشحالی کے مواقع سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ میں حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ معذوری کے حامل افراد کو زندگی کے تمام شعبوں میں شامل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں خصوصی افراد کو جامع تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی دینے، اِنفرادی ہنر اور صلاحیتوں کے مْطابق روزگار فراہم کرنے اور ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کرکے ایک موزوں اور دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے،میڈیا کو بھی خصوصی افراد کو درپیش مسائل اور انکے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے بارے میں منفی رویوں کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم سب مل کر ہی ملک میں معذوری کے حامل افراد کے حقوق کو فروغ دے سکتے ہیں!۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...