پا کستان لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلقہ آپریشنز اور وعدوں کو دیکھنا چا ہتا ہے، وزیر اعظم

0
279

دبئی(این این آئی)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ وہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلقہ آپریشنز اور وعدوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہفتہ کو چینی سر کاری ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنا ایک پرعزم ہدف ہے لیکن یہ ایک امید افزا آغاز ہے۔ اس مقصد کے لیے چھوٹے بڑے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سال اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ شروع کرنے کا معاہدہ کیا گیا جس سے ترقی پذیر ممالک مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات نے عالمی ماحولیاتی حل کے لئے 30 بلین ڈالر کا ماحولیاتی فنانس فنڈ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔